جنوبی وزیرستان :عوام کی بنیادی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر صادق علی

جنوبی وزیرستان : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں احمد زئی وزیر کے عمائدین،علما کرام اور قبائلی مشران سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صرف وہی معاشرے ترقی و خوشحالی کے منازل طے کرتے ہیں جن کے شہری اجتماعی شعور اور احساس ذمہ داری کے ساتھ معاشرے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت آمادہ ہوتے ہیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے عوام کی بنیادی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے