مہمند: قبا ئلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، بریگیڈئیر مبشر ندیم

مہمند:ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان کےہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد حسین آفریدی اور تحصیلدار حلیمز ئی بلال اعوان نے سوران پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بریگیڈئیر مبشر ندیم بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی بریگیڈئیر اور اے سی نے کھیلوں کے فروغ کو سراہا اور مہمند کے نوجوانوں کی شرکت کو ایک نئے دور کے آغاز قرار دیا۔ بریگیڈئیر مبشر ندیم نے کہا کہ قبا ئلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے کیلئے مطلوبہ معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ تفریح اور مثبت سرگرمیاں انتہائی ضرور ی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت حالات معمول پرآچکے ہیں،ہم نے قیام امن کیلئے جدوجہد بھی کی اور قربانیایں بھی دیں اورحالات معمول پرآنے کے بعد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔