اورکزئی: گرمی کی شدت،ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ میں ہیٹ اسٹروک یونٹ قائم

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایات پرضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ میں ہیٹ سٹروک یونٹ قائم کیا گیا۔ جہاں پر تمام ضروری ادویات و آلات کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بِلاضرورت اپنے گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں۔ اور اگر ضرورت ہو تو اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں۔ براہ راست سورج کی تپش سے اپنے اور اپنے گھروالوں کو محفوظ رکھیں۔ اور گھر سے باہر کام کرنے والے افراد اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ہیٹ سٹروک کے علامات ظاہر ہونے پر اپنے قریبی ہسپتال میں قائم ہیٹ سٹروک یونٹ میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔