خیبر: پاک فوج کے تعاون سے باغ امن میلہ 15 مئی کو وادی تیراہ میں شروع ہوگا

خیبر:فرنٹیئرکور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 15 سے 18 مئی تک “باغ امن میلہ 2022” منعقد کیا جا رہا ہے. باغ امن میلہ کی افتتاحی تقریب 15 مئی کو وادی تیراہ میں منعقد ہو گی. جس میں علاقہ مشران، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیر کور نارتھ کے عہدداران اور علاقہ مکین سمیت پاکستان بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمان شرکت کریں گے. باغ امن میلہ 2022 کی افتتاحی تقریب میں علاقا ئی رقص، جمناسٹک, فری فال، گھڑ سواری اور پیراگلائیڈنگ سمیت دیگر مختلف کھیل پیش کیے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع میں اس قسم کے ایوینٹس علاقے میں امن کی دلیل ہیں. اور قبائلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے اہم قدم بھی ہے.