شمالی وزیرستان: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا دتہ خیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہدعلی خان کے ہمراہ 52 بریگیڈ کمانڈر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان فرحان خان، تحصیلدار دتہ خیل مفید عالم ، ڈی ایس پی دتہ خیل ریاض خان اور محرر دتہ خیل رحمت حسین نے پولیس اسٹیشن دتہ خیل، ریسکیو 1122 سنٹر دتہ خیل، دتہ خیل بازار روڈ، دتہ خیل تحصیل بلڈنگ اور فٹبال گراونڈ پرکام کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے متعلقہ محکمے کو معیاری کام اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی تاکہ علاقے کے عوام ان پراجیکٹس سے مستفید ہوں۔ بعدازاں دتہ خیل بازار کا دورہ کیا اور تاجر برادری و مشران سے ملاقات کی اور بازار کے متعلق مسائل دریافت کی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی مقامی قبائلی عمائدین و مشران اور عوام نے ڈپٹی کمشنر کی اس اقدام کو بہت سراہا اور دعائیں دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔