جنوبی وزیر ستان: عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان

جنوبی وزیر ستان:اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات کا خیال رکھنا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ، پشتونخواملی عوامی پارٹی ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے مسائل ، امن و امان اور انٹرنیٹ کو جلد کھولنے پر تفصیلی گفتگو کی،اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے مسائل جلد حل کرنے اور انٹرنیٹ کو جلد کھولنے کی یقین دہانی کرائی ۔