مہمند پولیس کے شہید سپاہی زاہد علی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

مہمند: لوئر کوہستان بلدیاتی الیکشن ڈیوٹی کے دوران پولنگ اختتام کے واپسی پر آتے ہوئے مہمند پولیس کے سپاہی زاہد علی کیال نالہ پانی عبور کرتے ہوئے پاوں پھسلنے سے کیال کے نالہ پانی میں گر کر بہہ گیا تھا۔ کوہستان پولیس، ریسکیو 1122 اور علاقہ عوام نے پولیس سپاہی کو نکالنے کی پوری کوشش کی لیکن پانی کی بہاو کی زیادتی اور اندھیرے کی وجہ سے اس کو بچا نہ سکیں۔آج پولیس سپاہی زاہد علی کی نعش ملتے ہی ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ نے مہمند پولیس کو اسے باعزت گھر پہنچانے، شہید سپاہی کو سلامی پیش کرنے اور باعزت دفن کرنے کا حکم جاری کیا۔ ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان اور مہمند پولیس نے نماز جنازہ سے پہلے علاقہ پڑانگ غار میں سیکورٹی تعینات کرکے پورے علاقے میں بی ڈی گشت کیا۔ڈی پی او مہمند کی سربراہی میں شہید سپاہی زاہد علی کا نماز جنازہ آج صبح علاقہ پڑانگ غار بوچے کلے میں ادا کی گئی۔ جس میں ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان، ڈی ایس پی پڑانگ غار جاوید خان، مہمند پولیس افسران و جوانان اور علاقے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران پولیس کے اعلی افسران اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سپاہی کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد شہید سپاہی زاہد علی کو علاقائی رسم کے مطابق دفن کیا گیا۔ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ نے بتایا کہ مہمند پولیس شہید سپاہی ذاہد علی کے اہلخانہ کے ساتھ اس غم میں برابر کےشریک ہیں اور ہم دعاگو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔