کرم: ریسکیو1122 کی جانب سے سیاحوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کرم:ریسکیو1122 قبا ئلی ضلع کرم کے سیاحتی مقامات کار خ کرنے والے سیاحوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں، ریسکیو1122 کرم کی جانب سے کرم کے سیاحتی علاقے نیکہ زیارت اریا سنٹرل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ کا مقصد سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں موجود ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں خواتین سمیت دیگر ے سیاحوں کو طبی امداد فراہم کی جو مختلف حادثات میں زخمی ہوگئے تھے۔