اورکزئی:ڈپٹی کمشنر محمد آصف رحیم کازیڑہ چیک پوسٹ کا دورہ

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے زیڑہ چیک پوسٹ کا دورہ کرکے وہاں پر عید الفطر کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کیلئے تشکیل کردہ ٹیم کی حاضری چیک کی اور اُنکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔عید الفطر کے دنوں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا مقصد عوام الناس اور خصوصاً سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ون ویلنگ و تیزرفتاری کی سبب رونما ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانا تھے تاکہ عوام خصوصاً سیاح ضلع اورکزئی کی خوبصورت نظاروں کی سیر کرتے ہوئے بے احتیاطی کی سبب حادثات کے شکار نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی وہاں پر موجود تحصیلدار لوئر اورکزئی، اورکزئی پولیس اور اورکزئی سکاوٹس کے اھلکاروں سے عید ملے اور اُنہیں ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی اس بار عیدالفطر پر تمام تر انتظامات اور خاص طور پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تمام چیک پوسٹوں اور اہم گزرگاہوں پر ٹریفک مجسٹریٹوں کی تعیناتی اور آفسران کی ٹیم کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیا جسکی وجہ سے اس بار تمام سیاحتی مقامات بشمول سمپوگ، سمانہ، زیڑہ-ڈبوری روڈ، انڈخیل، ناناور غار سمیت تمام اہم جگہوں پر ضلعی انتظامیہ کے آفسران، پولیس، ٹریفک اھلکاروں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی تعیناتی سے عوام الناس کو ٹریفک کے نظام میں بہتری و آسانی ملی اور کوئی ناخوشگوار واقع رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورکزئی عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔