ریسکیو 1122خیبر نے عیدالفطر کی تین دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبر:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی سربراہی میں ضلع خیبر ریسکیو 1122 نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع خیبر میں پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں ،ریسکیو 1122خیبر کنٹرول روم کے مطابق 61 مختلف قسم کے حادثات میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا جس میں 15 میڈیکل 10 روڈ ٹریفک حادثات 02 آگ لگنے کے، 02فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کے, 02 ریکوری حادثات کے ساتھ ساتھ ریفرل ایمرجنسز یعنی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال مریضوں کی منتقلی بھی شامل ہیں جن میں 77 مریضوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دو افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔