شمالی وزیر ستان: مسلح افواج ملکی سلامتی قومی تحفظ کی ضامن ہیں، محمد اقبال وزیر

شمالی وزیر ستان:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ محمود خان کے ہدایات کے مطابق اپنے مسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک افواج نے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو قائم کرنے کی خاطر لازوال قربانیاں دی، مسلح افواج ملکی سلامتی قومی تحفظ کی ضامن ہیں۔ عسکری قیادت اور پاک فوج کے جوان نے ہر محاذ پر جرات و دلیری بہادری و جوانمردی سے ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان کے کروڑوں عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر یاد رکھیں قوم پاک فوج کیساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔فوج ہماری اپنی ہے اور ہم افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر و احترام کرتے ہیں،کیونکہ کسی ملک کی سلامتی اور روشن مستقبل کیلئے فوج کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ ہم اپنی افواج کو مزید مضبوط کرینگے۔ سوشل میڈیا پر بھی ہم اپنی فوج کا دفاع کرینگے اور ہر سطح پر فوج کیساتھ تعاون کرینگے۔