شمالی وزیر ستان: نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کرکٹ میچ کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: پاک فوج قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جار ہے ہیں، اس سلسلے میں پاک آرمی اور ایکم خیل گاؤں کے نوجوانوں کے مابین کرکٹ کا فرینڈلی میچ کھیلا گیا، میچ کا مقصد وزیر ستان کے نوجوانوں کی توجہ کھیل پر دلانا تھا،میچ کے مہمان خصوصی نے کہا کہ کھیل انسان کو ڈسپلن ، نظم و ضبط ، تحمل اور برداشت سکھاتا ہے جس کی ہمارے معاشرے میں بڑی ضرورت ہے موجود ہ حالات میں سیاست کے ساتھ ہر میدان میںعد م برداشت فروغ پارہا ہے سپورٹس مین سپرٹ کی اشد ضرورت ہے کھیل نوجوانوں کو صحت مند اور تحمل مزاج بناتا ہے جس کی ہمارے معاشرے میں کمی ہے اس لیے نوجوانوں کواس میں بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے۔