اورکزئی:ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر تحصیلدار لوئر نے پولیس و ٹریفک وارڈن کے ہمراہ زیڑہ تا انڈخیل روڈ پر ڈیوٹی سرانجام دی اور ٹریفک کے ہموار انتظام کے حوالے سے عوام کو سہولت فراہم کی اور سیاحتی مقام علی چن کا بھی دورہ کیا۔ بے احتیاط ڈرائیونگ اور اُوور سپیڈنگ کی سبب رونما ہونے والے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے موٹر سائیکل سواروں اور ڈرائیور حضرات کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔