عید پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے قبا ئلی ضلع کرم کا رخ کرلیا

کرم: ڈی سی کرم واصل خان خٹک کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر خان نے عیدالفطر کے موقع پر اضلاع پایان سے سنٹرل کرم کے دور دراز سیاحی مقامات کو آنے والے سیاحوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی غرض سے مسوزئی ایریا کے ڈوگر ، بارمیلہ سڑے پانڑے ،درگئی ،قصہ خیل علی شیر زئی ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر سیاحوں سے گھل مل گئے ۔ اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تخائف بھی پیش کئے گئے ۔ انہوں نے راستے میں کرم ملیشیا، کرم پولیس اورفرنٹیئرکانسٹیبلری کے جوانوں سے بھی عید ملے اور انہیں مٹھائی کے ڈبے پیش کی گئے ۔ واضح رہے کہ قصہ خیل علی شیر زئی اور نیکہ زیارت مسوزئی ایریا سنٹرل کرم کی طرف سے اضلاع پایان سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے رخ کرلیا ہے ۔ یہ انتہائی خوبصورت اور دلدلفریب علاقے قدرتی حسن سے مالامال ہے سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر خان کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کااظہار کیا واضح رہے کہ سنٹرل کرم کے سیاحتی علاقوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد سیاح آنے لگے ہیں ۔