شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فٹبال میچ کا انعقاد

شمالی وزیرستان:عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر آنے والے سیاحوں اور سب ڈویژن رزمک کے عوام کے لیے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر اے اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال خٹک کی نگرانی میں، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رضا اللہ، کرنل ابوبکر (ایف سی) اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز کے تعاون سے سب ڈویژن رزمک میں سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں فٹبال کا میچ توری خیل اور بورا خیل فٹ بال کلبوں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بوراخیل کلب نے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی شاہد اقبال خٹک تھے۔ جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات ، کٹس، شوز، میڈلز، اور کیشں تقسیم کیا۔، اور کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بلند کیا اور ضلعی انتظامیہ رزمک نے کھیل کود کے میدان میں ھر قسم کے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ بعد از، مہمان خصوصی نے اعلان کیا کہ بہت جلد سب ڈویژن رزمک کے سٹیڈیمز کی بحالی پر کام شروع کر دیا جائے گا۔