شمالی وزیر ستان:کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمیدکا میجر جنرل نعیم اختر کے ہمراہ دتہ خیل بازار کا دورہ

شمالی وزیر ستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے جی او سی 07 ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کے ہمراہ دتہ خیل بازار کا دورہ کیا، بازار میں موجود لوگوں میں گھل مل گئے اور عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر ان کو مبارکباد دی، تاجر برادری، علاقائی مشران اور نوجوانان سے علاقائی مسائل دریافت کئے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے دتہ خیل بازار کی تزئین و آرائش، بجلی کے مسئلے، ڈگری کالج کے قیام، دتہ خیل سے الوڑہ منڈی روڈ کی تعمیر، الوڑہ منڈی میں بارڈر مارکیٹ کے قیام اور دیگر مسائل کو ترجیحی بینادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی بعد میں کور کمانڈر 11 کور نے دتہ خیل پولیس اسٹیشن اور تحصیل کا دورہ کیا۔علاقے کے عوام نے کور کمانڈر کی اس کاوش کو سراہا اور ریاستی اداروں کی عوام دوست پالیسوں کو علاقے کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔