کرم :ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر

کرم :ضلعی انتظامیہ کرم عوامی خدمت کیلیے متحرک،اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل شاہ وزیر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول کی مصنوعی بحران کا جائزہ لینے کیلیے ساتین، بدامہ اور تڑالی پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا تاکہ کوئی بلیک مارکیٹنگ نہ کریں۔اور عوام کو بروقت پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں پٹرول پمپس کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی۔ کہ اگر کوئی مصنوعی بحران پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اور پٹرول پمپ بھی سیل کردیا جائے گا۔