مہمند: ڈی پی اوسجاد احمد صاحبزادہ کا پڑانگ غار سرکل کا اچانک دورہ

مہمند: ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کا پڑانگ غار سرکل کا اچانک دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے پڑانگ غار سرکل کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے میں ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل احمد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد خان، پڑانگ غار تحصیل کے ڈی ایس پی جاوید خان، ایس ایچ او پڑانگ غار رحمان خان، اے ایس آئی راضی خان اور پی آر او مہمند میڈیا سِل محمد خان اُن کے ہمراہ تھے۔دورے کا مقصد ضلع کو ہستان میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پانی کے نذر ہونے والے شہید پولیس اہلکار زاھد علی خان کے ورثإ کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ ڈی پی او مہمند شہید زاھد علی خان کے گھر گئے۔اور ان کے ورثإ کے ساتھ ملاقات کی۔اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت کی۔ڈی پی او مہمند نے اُن کی خاندان کو ہر قسم کی سپورٹ اور امداد کا وعدہ کیا۔اور اٗن کے خاندان میں سے ایک فرد کو پولیس میں بھرتی کرنے کا بھی وعدہ کیا۔مذید یہ بھی بتایا کہ شہید زاھد علی خان کے ورثإ کو شہید پیکج اور پنشن بھی ملے گا۔اخر میں ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا۔کہ ہماری پولیس فورس بہادر فورس ہیں۔ خیبر پختونخوا میں آج جو آمن قا ئم ہیں۔تو اس امن کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے بہت سی قربانیا ں دی ہے۔ہم شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،