قبا ئلی ضلع خیبر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

خیبر:عید الفطر کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خیبر کا ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ، انتظامی افسران کی مختلف علاقوں میں خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری،اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود عبد القیوم نے جمرود بازار میں کھلونا نما اسلحہ اور پٹاخوں کیخلاف کارروائی،تحصیلدار جمرود بلال خٹک نے پولیس کے ہمراہ جمرود بائی پاس پر گاڑیوں کے کالے شیشوں اور ڈبل سواری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی۔ متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے ہٹا دئیے گئے۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔