سیکرٹری زراعت کا باجوڑسستابازارکادورہ ،ضلعی انتظامیہ کو اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

باجوڑ:سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد اسرار خان نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت قبائلی اضلاع مراد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی اضلاع عقیل شاہ تھے۔انہوں نے ناواگئی اور خار میں قائم رمضان سستا بازاروں کا دورہ کیا عوام نے انہیں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت باجوڑ نے بھی ماہ رمضان میں سستا بازار لگایا جس سے عوام کو بے حد سہولتیں میسر آئی ۔سیکرٹری زراعت نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید ، زراعت آفیسر خار سبحان الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین انداز میں رمضان المبارک میں سستا بازاروں کا انعقاد کیا اور عوام کو وقت پر سہولتیں فراہم کی۔