جنوبی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے وانا کے 130 غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

جنوبی وزیر ستان: میلین سمائلز فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے وانا کے 130 غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے تعاون سے میلین سمائلز فاؤنڈیشن نے واناکے 50 اور تحصیل توئی خلہ کے علاقہ خا نکوٹ کے 80 یعنی کل 130 مستحق اور غریب خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کردیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے اے سی جرگہ حال میں موجود مستحق اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا، واضح رہے کہ رمضان راشن پیکج لانے میں ایڈیشنل اے سی وانا ڈاکٹر صادق علی کی خصوصی کاوشیں رہی،بعدازاں میلین سمائلز فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے کوارڈینیٹر تنویر طلا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی بار وانا میں جو رمضان پیکیج تقسیم کیا جوکہ بہت کم تھا مگر آنے والے وقت میں ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے تعاون سے وانا کے مختلف شعبوں میں کام کرینگے، جس میں غریب خاندانوں کیلئے راشن، تعلیم اور پینے کے صاف پانی پر بہترین کام کیا جائے گا،کوارڈینیٹر کے پی تنویر طلا نے مزید کہا کہ میں نے یہاں وانا کا دورہ کرکے تعلیم کی بہت کمی محسوس کی اور اسی بناء پر کوارڈینیٹر نےآنے والے وقت میں غریب خاندانوں کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے وانا میں ایک سکول قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ یہاں کے چھوٹے بچے اور بچیاں بھی معیاری تعلیم حاصل کرسکے تاکہ ملک وقوم کی خدمت کرسکے، چونکہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں صرف سہولیات کا فقدان ہیں تاکہ ان کیلئے یہ سہولتیں فراہم کرکے ملک کے دیگر شہروں کی طرح تعلیم حاصل کئے جائیں۔