جنوبی وزیرستان:تعمیراتی عمل میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،نائب تحصیلدار لدھا

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستا ن کی ہدایت پر نائب تحصیلدار لدھا محمد ثقلین نے ریسکیو 1122 کی عمارت پر جاری ہونے والے کام کا جائزہ لیا ، اس موقع پر کام کرنے والے عملے کو خصوصی ہدایات کی گئیں کہ ریسکیو 1122 کی عمارت پر جاری ہونے والا کام معیار کے مطابق وقت پر مکمل ہونا چاہئے جبکہ ناقص کام کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی اور تعمیراتی عمل میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔