کرم: تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے،اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز

کرم :اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز نے اسرار شہید ہائی سکول میں زیرتعمیر ہائر سیکنڈری پورشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی کیساتھ ہدایت کی کہ مقرر معیاد کے اندر اندر ہائر سیکنڈری پورشن کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور سٹینڈرڈ میٹریل کا استعمال کریں۔اور تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لو مٹیریل کے استعمال کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی۔ سٹاف حاضری رجسٹر چیک کرتے ہو ئےکہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی