قبائلی ضلع اورکزئی میں صوبائی حکومت کے تاریخی پراجیکٹس چل رہے ہیں، ارشد ایوب

اورکزئی: خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب نے ایم پی اے اورکزئی سید عزن جمال کے ہمراہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر بابر میلہ ہنگو کا دورہ کیا اور مشاورتی جرگہ برائے ضم اضلاع کے حوالے سے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی. دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رحیم نے قبائلی ضلع اورکزئی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھی.ایم پی اے غزن جمال اور قبائلی مشران نے صوبائی وزیر ارشد ایوب خان کو اورکزئی کے مسائل بیان کئے اور ان کو اپنی تجاویز پیش کیں.قبائلی مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر ہم قبائلی عوام کے ساتھ مشاورتی جرگوں کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے قبائل نے بہت قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا پوری طرح ازالہ کرنا اگرچہ مشکل ہے تاہم، ہم کوشش کرتے ہیں کہ کم از کم معاوضہ دیا جائے آپ لوگوں کے مسائل ہم آگے لے جائیں گے اور ان کو حل کریں گے ضم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ قبائل کی زندگی میں آسانی ا جائے اور یہ اضلاع ترقی کر سکیں.قبائلی ضلع اورکزئی میں صوبائی حکومت کے تاریخی پراجیکٹس چل رہے ہیں اورکزئی میں کیڈٹ کالج بھی بنایا جائیگا جس کی منظوری پہلے ہی ہو چکی ہی. اس موقع پر مختلف اقوام کے ملکانان اور زعماء نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا اور انکا فوری حل کا مطالبہ کیا. صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا