مہمند: حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن کا کام جاری رہنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر عارف ا للہ اعوان

مہمند:ڈپٹی کمشنر مہمند عارف ا للہ اعوان نے عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات 24 تا 30 اپریل کے موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں، ڈاکٹروں، ، پیرا میڈیکل سٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپورٹنگ سٹاف (WHO اور ComNet) کو خراج تحسین پیش کیا اور ان میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ اگر ہیلتھ ورکرز اسی لگن سے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن جاری رکھیں تو انشاءاللہ ہمارے بچے اور عوام بہت ساری جان لیوا بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید ضلعی انتظامیہ، علماء کرام، مشران مہمند، پولیس انتظامیہ اور پریس کلب کا شکریہ کیا کہ وہ اس مہم میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہر قسم کا تعاون فراہم کر رہے ہیں