شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول میر علی میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان:”سماجی استحکام کیلئے نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کا فروغ” سی آر اے نارتھ نے ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول ہورمز میر علی میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے، جسمیں طلبہ کو سماجی اور اجتماعی ہم آہنگی، فعال شہری جو رضاکارانہ طور پر سیاسی اور غیر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کا فروغ، تنقیدی سوچ، اجتماعی ترقی، امن کا بنیادی تصور، رواداری اور بھائی چارہ قائم کرنے اور محتلف تنازعات اور انکے حل کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہیں۔ نیز تنازعہ اور تشدد، بین الصوبائی ہم آہنگی، سماجی، مزہبی اور قبائلی ہم آہنگی، اصطلاحاتی عمل، اور خود کی ترقی اور اعتماد سازی پر بھی تربیت دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرعلی زید صافی نے سکول کا دورہ کیا اور تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا۔ اس دوران اے سی نے طلبہ سے ورکشاپ کے حوالے سے پوچھ تاچھ کی اور طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ تربیتی ورکشاپ سے پورا فائدہ اُٹھائے اور انکو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائے۔ نیزورکشاپ کے شرکاء کو روزمرہ افطاری پیکج کے علاوہ ورکشاپ کے اختتام پر اسناد کے ساتھ نقد انعامات دئیے جائیں گے۔