قبا ئلی اضلاع میں جدید کاشتکار ی کیلئے مہارت نہایت ضروری ہے،سیکرٹری زراعت

پشاور: ضم شدہ علاقوں کے کاشتکاروں کوہارٹیکلچر کے جدید طریقوں سے آگاہی کیلئے جاری کوششوں کے حوالے سے پشاور میں کسانوں اور زراعت سے جڑے دیگر شراکت داروں کے مابین یو این ڈی پی کے مرجڈ ایریاز گورننس پراجیکٹ اور یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیااس موقع پر سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار نے کہا کہ ضم شدہ علاقوں میں موسم اور آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کے حوالے سے بہت زیادہ تنوع پایا جاتا ہے۔مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کی اقسام اور کاشت کے اوقات مختلف ہیں، اس لئے فصلوں کی کاشت، کھاداور دیگر زرعی ادویات کے انتخاب میں مہارت نہایت ضروری ہے، اس لئے حکومت نے جدید طریقوں سے آگاہی کے ذریعے کاشتکاروں کی معاونت کیلئے اسپیشل ایمفی سیز پروگرام شروع کیا تاکہ کاشتکار اپنی محنت کا پھل پاسکے۔