قبا ئلی ضلع مہمند میں عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات بارے آگاہی واک

مہمند: ضلع مہمند میں حفاظتی ٹیکہ جات بارے مختلف سکولوں، مدارس او ہسپتالوں میں آگاہی واک اور آگاہی سیشنز کا انعقاد ہوا۔ بچوں او اساتذہ کو اگاہی دی گئی کے ٹیکہ جات صحت مند مستقبل کی ضامن ہے۔والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے اور ایک صحت مند پاکستان کو یقینی بنایا جاسکے۔مقررین نے آگاہی واک سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد اس کی اہمیت کو سمجھا جاسکتا ہے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں محکمہ صحت مہمند سے تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات، حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔