خیبر:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی 100 خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی دورافتادہ علاقے وادی تیراہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، مختلف علاقوں کے مشران کی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین ،تحصیلدار سید محمد علاقائی مشران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں وادی تیراہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل، اراء، تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔کھلی کچہری میں خصوصی امدادی پیکج، تعلیم صحت اور مواصلات سمیت دیگر بنیادی مسائل سے افسران کو اگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین نے شکایات سننے کے بعد متعلقہ فورم کے زریعے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی نجی ارگنائزیشن ایس ائی ایف کے تعاون سے کھلی کچہری کے اختتام پرآٹا اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل 100 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیا گیا جس کا دائرہ کار آئندہ دنوں میں مزید علاقوں تک پھیلایا جائیگا.