ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اورکزئی

اورکزئی:شہری کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں اے اے سی اپر اورکزئی سید ارسلان نے ایس ڈی او ایریگیشن اور ٹھیکیدار کے ہمراہ ٹالی کنڈہ تنگ قوم آخیل میں پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ شکایت کنندہ بھی موقع پر موجود تھا۔ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ پی سی ون کے مطابق معیاری کام کو یقینی بنایا جائے، نقائص کو دور کیا جائے اور پراجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اور عید کے بعد پہلے ہفتے سے دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے کہا ہے کہ میرٹ، شفافیت اور کام کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔