کرم :ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کا پٹوار خانہ کا اچانک دورہ

کرم :ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خٹک نے اچانک پٹوار خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریوینیو سٹاف کی حاضری، انتقالات، فردات، بنک داخلے، اور ریوینیو ریکارڈ چیک کی۔مزید برآں انہوں نے ریوینیوریکارڈ کی جلدسازی،گرداوری،شکایات،پٹوارخانے کیلیے چوکیدار اور بلڈنگ کی تزئن و آرائش کے ہدایات بھی جاری کئے۔اس موقع پر تحصیلدار محال کرم سید منان بھی ڈپٹی کمشنرکرم کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے پٹوارخانے میں عوام سے بھی ملاقات کی۔جہاں انہوں نے عوام سےریوینیو کے حوالے سے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ ریوینیو سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کے جائزمطالبات اور مسائل جلدی سے نمٹائیں اور کسی کو شکایات کا موقع نہ دیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے عوام کے چھوٹے مسائل اور مطالبات اسی وقت حل کردئیے۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر کرم نے مال خانہ اور ڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا۔ جہاں ڈی پی او کرم کیساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔