باجوڑ : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بلال نصیر کا گورنمنٹ ھائی سکول ناوا گئی کا دورہ

باجوڑ :ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی بلال نصیر نےگورنمنٹ ھائی سکول ناوا گئی کا دورہ کیا۔سکول کے مختلف کلاسز میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو چیک کئےگئے۔طلباء کیساتھ کلاس میں بیٹھے اور ان کی خوب حوصلہ افزائی کے بعد طلباء میں عیدی بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں سی وی ڈی ناواگئ کا دورہ کیا۔ اور سٹاف اٹینڈنس، میڈیسن سٹاک، او پی ڈی اور دوسرے سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔جو کہ اطمینان بخش پایا گیا۔اےاےسی نےمتعلقہ عملے کو ہدایت جاری کرتے ھوئے کہا۔ کہ عام عوام کو ہر ممکن سہولت دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ اور رمضان کی خاطر لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔