خیبر: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لنڈیکوتل میں کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر:وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے اعلی حکام کا تحصیل لنڈیکوتل میں شکایات کے متعلق آگاہی اور وفاقی محکموں کے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ارباب شیر بہادر ،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین،تحصیل چیئرمین شاہ خالد،وفاقی محکموں کے سربراہان، تحصیلداران، سیاسی و سماجی شخصیات، علاقائی مشران اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیشن میں وفاقی محتسب کی جانب سے وفاقی محکموں کے متعلق شکایات کا دائرہ کار،شکایات کو ازالہ،وفاقی محتسب کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانیوالی سروسز اور دیگر امور کے متعلق اگاہی فراہم کی گئی ۔اگاہی سیشن میں علاقائی مشران نے وفاقی محکموں کے متعلق اپنے شکایات ، گزارشات اور سفارشات سے اگاہ کیا جس کو بغور سنا گیا۔ شکایات کے حل کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہے