اورکزئی: ضلعی انتظامیہ کا دورہ غلجو ہسپتال، آئسولیشن وارڈ کا معائنہ

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اورکزئی کی صحت سہولیات کی سرپرائز انسپیکشن کا سلسلہ جاری۔ امیونائزیشن ہفتہ کے دوران بی ایچ یو سنٹر کاشہ کا دورہ۔ ای پی آئی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، واجب الادا اور نادہندگان کی فہرست کی جانچ کی گئی، حفاظتی ٹیکوں کے چارٹس کا جائزہ لیا گیا اور ایم او انچارج کے ساتھ وضاحتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں غلجو ہسپتال میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا گیا اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔