کرم:ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر واصل خٹک

کرم: ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خٹک نے کہا ہے کہ پاراچنار کو مزید خوبصورت شہر بنانے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کرم محمد نعیم خان طورو کے ہمراہ بیوٹیفیکیشن پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات محمد رحمان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے سختی کیساتھ ہدایات کی کہ ترقیاتی کام میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے اور ناقص میٹریل سے گریز کیا جائے۔ بصورت خلاف ورزی حسب قانون کاروائی کی جائیگی۔