مہمند:اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین کا دورہ رمضان بازار ، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

مہمند: ڈپٹی کمشنر مہمند کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند تحصیلدار کے ہمراہ مختلف بازاروں کے دورے۔ اشیاء ضروریات کو چیک کیاگیا۔ گوشت کی قیمتوں کو اطمینان بخش پایا گیا۔ صفائی نہ کرنے پر مختلف دکانداروں کو وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند کے ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو رمضان المبارک میں بازاروں کے دورے اور نرخ و معیار کی روزانہ چیکنگ کی خصوصی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد حسین افریدی نے تحصیلدار صافی گوہر علی خان اور تحصیلدار حلیمزئی محمد بلال اعوان کے ہمراہ مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ گوشت کی قیمتوں کو اطمینان بخش پایا گیا۔ پھلوں اور سبزیوں اور دیگر اشیاء ضروریات کو معیاری اور مقداری قیمتوں میں عوام کو دینے کی ہدایت کی گئی۔ بعض دوکانداروں کو ایس او پیز اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر دے دی۔انہوں نے ٹی ایم اے اپر مہمند کے عملے کو ہدایت کی۔ کہ وہ بازاروں میں اپنی کارکردگی اور موجودگی کو یقنی بنائے۔اور رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں