جنوبی وزیرستان:ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی کا مختلف سکولوں کا دورہ

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے جی پی ایس اور جی ایم ایس سکول وانا کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت دیگر سرگرمیوں کی تفصیلی مانیٹرنگ کی ۔انہوں نے سکول میں جاری سالانہ امتحانات اور بعض دیگر امور کے حوالے سے پرنسپل سے ملاقات کے دوران تفصیلات بھی حاصل کیں۔بعد ازاں جی ایچ ایس وانا کی زیر تعمیر اور امتحانی ہال کیلئے ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا جہاں ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام روک دیاتھا اور کچھ بے ضابطگیاں بھی پائی گئیں جس کے لیے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کو پراجیکٹ دستاویز کے ساتھ دفتر طلب کر لیا گیا اور رواں سکیمز کوبروقت مکمل کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔