خیبر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مراکز صحت اور سکولوں کا اچانک دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن کا باڑہ میں مختلف صحت مراکز اور تعلیمی اداروں کا دورہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن نے باڑہ کے مختلف صحت مراکز اور سکولوں کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مراکز میں تعینات عملے کا حاضری ریکارڈ، ادویات کی فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں، اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔سکولوں اور صحت مراکز میں متعلقہ حکام کو عوام کو دستیاب سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہے۔