خیبر: سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات و غیر قانونی اسلحہ برآمد

خیبر : پولیس و سیکورٹی فورسز کا حالیہ واقعات کے تناظر میں تھانہ باڑہ کےحدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جسمیں غیر قانونی اسلحہ سمیت بڑی مقدار میں منشیات برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی خصوصی احکامات پر رمضان المبارک کے دوران آمن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے منشیات فروشوں و سمگلروں وجرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ باڑہ کے مختلف علاقوں میں مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر باڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پولیس و سیکورٹی فورسز بم ڈسپوزل سکواڈ،لیڈی کانسٹیبل وجوانوں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران سینکڑوں گھروں کو بزریعہ لیڈیزکانسٹبل چیک کرکے 21 مشتبہ افراد سے اسلحہ و منشیات برآمد کرکے حوالات منتقل کردیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ،اسلحہ میں کلاشنکوف 2 عدد ،پستول 13عدد بندوق 2 مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس،38 میگزین، بولٹ پارٹس، منشیات میں افیون 25 پیکٹس، چرس 227 پیکٹس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان اور اسلحہ و منشيات کو تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا۔گرفتار افراد کو چھان بین کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے.ڈی پی او خیبر نے کہا کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم رکھنا ہے شرپسند عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیگی، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے علاقہ معززین کے ساتھ مل کر کاروائیوں کا سلسہ جاری رکھا جائے گاہ۔اپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ علاقہ میں مشکوک اشخاص کے آمد پر بروقت پولیس کو اطلاع دی جائے۔