جنوبی وزیر ستان: ملک دشمن عناصر کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مشران

جنوبی وزیر ستان:پاک فوج کے زیر انتظام قبا ئلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، علما، صحافیوں، نوجوانوںنے بھرپور شرکت کی۔ افطار ڈنر کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساؤتھ تھے، جنہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاک فوج اپنے عوام اور ملک کی خاطر ہر قسم قربانیوں کے لیے تیار ہے آج جو وزیرستان میں امن آیا ہے یہ آپ لوگوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے آیا ہے ،مقامی رہنماؤں نے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جنوبی وزیرستان کے رہنماؤں، علما، صحافیوں اور دیگر دورہ کرنے والے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے خطے کی سلامتی اور ترقی کے لیے تیار ہیں اور ہم ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ قبائل اور پاک فوج ایک تھے، ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے۔