اورکزئی: ونگ کمانڈر کا گورنمنٹ ہائی سکول بازید خیل کا دورہ

اورکزئی: مقامی ونگ کمانڈر نے گورنمنٹ ہائی سکول بازید خیل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکول کے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پرسکول کے طلباء نے رنگا رنگ قومی نغموں پر ٹیبلو اور نصیحت آمیز خاکے پیش کئے اور ناظرین سے خوب داد وصول کی،ونگ کمانڈر نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور طلباء کو دو قومی نظریہ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب میں امن کے لیے فوج اور علاقے کے مقامی عمائدین کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ قبا ئلی علاقوں میں قائم ہونے والے پاک فوج کے تعلیمی ادارے طلباءکو اچھی اور معیار ی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج قبا ئلی اضلاع کے نوجوان پاک فوج سمیت ملک کے دیگر اداروں میں جا کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔