شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سے قائداعظم پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان کے گاؤں سرگلی میں پاک آرمی کے تعاون سے قائم کردہ قائداعظم پبلک سکول میں سالانہ امتحانات کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا انعقاد پاک فوج کے 191 ونگ کے تعاون سے کیا گیا۔ پاک فوج کے 191 ونگ کی جانب سے پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوا۔ ونگ کمانڈر 191 کو تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے دوران قائد اعظم پبلک سکول کے پانچ طباء کو ٹوچی اسکاؤٹس، میران شاہ کے ایف سی پبلک سکول میں داخلہ کے لئے منتخب کیا گیا۔اس موقع پر طلباء اور ان کے والدین نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک فوج قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ وہاں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ شمالی وزیرستان کے دور افتادہ سرگلی گاؤں میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کردہ قائد اعظم پبلک سکول تعلیمی ترقی کا واضح ثبوت ہے