جنوبی وزیرستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کا دورہ، ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا معائنہ

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کا دورہ کیا اور ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر چیک کیا گیا، ڈیوٹی پر ڈاکٹر اور عملہ موجود تھا.ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ہسپتال کے مجموعی کارکردگی، رہائش کے مسائل اور عام لوگوں کو سہولیات کے حوالے سے بھی ملاقات کی۔ صحت کے سہولیات کو صحیح معنوں میں بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔مزید یہ کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا نے پٹرول پمپس کا معائنہ کیا جس میں حفاظتی معیارات کے ساتھ ساتھ گیج اور پرائس چیکنگ کی گئی جو کہ تسلی بخش رہی۔