خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی تحصیل باڑہ میں خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل باڑہ میں خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین ،محکمہ سوشل ویلفئیر،صحت، لائیوسٹاک، زراعت ،سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل، اراء، تجاویز سے افسران بالا کو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین نے شکایات کے فوری حل کے لئے موقع پر جبکہ دیگر مسائل متعلقہ فورم کے زریعے حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے.