خیبر:رمضان المبارک نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

خیبر:لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر سلطان خیل نزیرو گراونڈ پر جاری رمضان المبارک نائٹ والی بال ٹورنامنٹ پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا ،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خیبر کاروان والی بال کلب اور شیخمل خیل محمد والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا، جس میں خیبر کاروان آفریدی والی بال کلب نے شیخ مل خیل محمد والی بال کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا، فائنل میچ کے موقع پر کاروان آفریدی نے اپنے ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا اور اپنے ٹیم کے جیت میں اہم کردار ادا کیا اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تحصیل لنڈی کوتل کے چئیرمین شاہ خالد شینواری، ایس ایچ او لنڈی کوتل شاہ خالد آفریدی، یوتھ کونسلر آبشار آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او زینت آفریدی تھے جنہوں نے فائنل میچ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی آیاز آفریدی قرار پائے جبکہ مین آف دی میچ کے ٹرافی کاروان آفریدی کے حصے میں آئی، فائنل میچ کے ونر ٹرافی کاروان آفریدی والی بال کلب کے کپتان ذبیح آفریدی نے مہمان خصوصی سے وصول کی،