قبا ئلی ضلع باجوڑ میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئےآگاہی واک کا انعقاد

باجوڑ:حکومت خیبر پختونخوا ، محکمہ ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے ھدایات کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے باجوڑ میں آگاہی مہم اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ اور دیگر اہلکاران، سماجی کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ واک میں شرکاء نے ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے اقدامات والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ علاؤہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ نے اس حوالے سے مختصر مگر جامع تعارفی سیشن لیا اور عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرکے معاشرے کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے چھٹکارا دلانے میں مثبت کردار ادا کریں۔