قبا ئلی ضلع مہمند میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائے گا

مہمند:قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات نے مہمند پریس کلب میں ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی نشست کے دوران بتایاکہ دنیا بھر میں آئندہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منایا جائے گا۔جن کے رو سے محکمہ صحت مہمند بھی آئندہ 24 اپریل سے ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں گے۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے والدین سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی اپیل کی۔میڈیا کے ساتھ آگاہی نشست کے موقع پر ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال،ڈی ایچ سی ایس او یونس خان،ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارمان حکیم، ایم اینڈ ای اے ڈی ابرار احمد، ڈی ایس او شاہد علی، پبلک ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر اکرام اللہ بھی ہمراہ تھے۔آگاہی نشست میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات اور ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال نے بتایا۔کہ ضلع بھر میں مٹھی بھر گھرانے مسائل کے ضد سے یا ٹیکہ جات کے افادیت سے لاعلمی کی وجہ سے انکاری ہیں۔انہوں نے ایسے انکاری گھرانوں کو بچوں کا مستقبل علاقائی یاذاتی مسائل سے جوڑنا بدقسمتی اور بچوں کی زندگی سے کھیلواڑ قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معاشرہ میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے 84 فیصد کورونا ویکسینیشن والے افراد میں 47فیصد نے سیکنڈ ڈوز کیا۔اور باقی تاحال رہ گئی ہیں۔اور یہی دوسرے ڈوز سے لاپرواہی ان افراد کو حفاظتی تدابیر میں مدد نہیں دے سکتے ہے۔انہوں نے حاملہ خواتین سے بھی اپنے مقررہ ٹیکہ جات پورا کرنے کی اپیل کی۔تاکہ زچگی کے دوران تشنج بیماری کا شکار نہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ماہانہ تقریبا چودہ سو بچے پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کو دو سال تک مختلف ٹیکہ جات لگانے پر زور دیاگیا۔تاکہ بچے آئندہ خطرناک گیارہ مختلف بیماریوں پولیو، خناق، خسرہ، کالی کھانسی، وغیرہ سے محفوظ ہوسکے۔انہوں نے علاقے میں ٹیکہ جات ہفتہ کو کامیاب بنانے کے لئے عمائدین، علماء کرام، اساتذہ اور دوسرے مکتبہ فکر کے ذمہ دار افراد سے کردار ادا کرنے اور ٹیکہ جات کی افادیت سے معاشرے کو آگاہ کرنے کا پر زور اپیل کی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے DC افس میں میں بھی ٹیکہ جات ہفتہ منانے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ADC اورمختلف محکموں کے اہلکاروں کے علاوہ MPA نثار مومند نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی واک کااہتمام بھی ہوا۔