جنوبی وزیرستان: کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے،ڈپٹی کمشنر امجد معراج

جنوبی وزیرستان: صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں محسود قبیلے کے عوام نے شرکت کی۔ ان کے مسائل/تجاویز کو یکے بعد دیگرے سنا گیا جن میں سے کچھ مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر افسران کو ہدایت جاری کی گئی جبکہ باقی مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو مخصوص وقت متعین کیا گیا۔اس موقع پر اے ڈی سی (جنرل) جناب فہید اللہ، اے ڈی سی (ایف اینڈ پی) کشمیر خان، اے سی اعجاز اختر ,اے سی لدھا فرحان خان اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان موجود تھے۔عوام الناس نے اپنے مسائل کو حکومت تک پہنچانے کیلئے موقع فراہم کرانے پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے