کرم:صوبائی سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کا رمضان سستا بازار پاراچنار کا دورہ

کرم :صوبائی سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک کے ہمراہ پاراچنار بازار میں قائم رمضان سستا بازار کا ایک بار پھر تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران وہ عام لوگوں سے بھی ملے اور بازار میں قائم مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا انہون نے رمضان بازار میں قائم سٹالز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر جملہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔