کرم:ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم پاراچنار میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

کرم:ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خٹک کے زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم پاراچنار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم،کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم نے شرکت کی۔ اجلاس میں مخصوص حالات کے تناظر میں آل پرائیویٹ اور گورنمنٹ سکولوں کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔اجلاس میں تمام سکولوں کے آفسران کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی۔ کہ وہ سرکار کی طرف سے جاری شدہ سیکیورٹی کے متعلق ہدایات پر من و عن عمل در آمد کریں اور احتیاطی تدابیر لازماً اپنائیں۔ تاکہ ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ ہوں۔ اس سلسلے میں مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جو SOP پر عمل در آمد کا جائزہ لیں گے۔